اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نےسیاسی جماعتوں سےانتخابی نشان الاٹ کرنےکیلئےدرخواستیں طلب کرلیں۔چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن میں ضابطہ اخلاق پرہونےوالے مشاورتی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلئے درخواستیں مانگ لیں۔انتخابی نشان کیلئےدرخواستیں اکیس فروری تک جمع کرائی جائیں۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آئندہ عام انتخابات سےمتعلق ابتدائی ضابطہ اخلاق پرمشاورت کی گئی۔ اجلاس میں مسلم لیگ(ن)، تحریک انصاف، ایم کیوایم، بی این پی،عوامی نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
سیاسی جماعتوں نے ضابطہ اخلاق کےمسودے پراپناجوابی ردعمل دیا اور سیاسی جماعتوں کےنمائندوں نے ضابطہ اخلاق میں بہتری کیلئے تجاویز بھی دیں،الیکشن کمیشن نے تجاویز کا جائزہ لےکر سیاسی جماعتوں کا اجلاس دوبارہ بلانے کا فیصلہ کرلیا۔
ادھرملتان کی مقامی عدالت نے الیکشن کمیشن آفس میں لڑائی جھگڑے کے کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔عدالت نے الیکشن کمیشن آفس میں لڑائی جھگڑے کے کیس مقدمہ خارج کرکے تمام ملزمان کو بری کردیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں الیکشن کمیشن آفس میں ضمنی الیکشن کے کاغذات نامزدگی کے دوران ن لیگی اور پی ٹی آئی کارکنوں کی لڑائی، ایک دوسرے پر شدید پتھراؤ کیا گیا تھا۔ تصادم میں 3 کارکن زخمی ہوئے تھے۔پولیس نے پی ٹی ائی کے سابق رکن قومی اسمبلی عامرڈوگر سمیت 16 افراد کو ڈوگر ہاوس جبکہ مسلم لیگ ن کے شیخ طارقرشی سمیت تین افراد کو نشتر اسپتال سے گرفتار کرکےمقدمہ درج کیا تھا۔