ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی) ڈاکوؤں نے اپنی سلطنت کو توسیع دے دی،مسلح ڈاکوؤں کا روڈ ناکہ تاجرسے ڈکیتی،مزاحمت زخمی کرکے فرار
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ شہر میں بدامنی عروج پر پہنچ گئی ہے اب تو یہ حال ہوگیا ہے چوروں ڈاکوؤں اور منشیات فروش مافیاء سے کوئی شہری محفوظ نہیں رہا ، حتیٰ کہ اب ٹھٹھہ میں صحافیوں پر بھی قاتلانہ حملے کئے جارہے لیکن قانون نافذکرنے والے ادارے خاص طور پر مقامی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کوکنٹرول کرنے کی بجائے انہیں تحفظ دیتے ہوئے دکھائی دیتی ہے ،جوکہ پولیس کے کردار کے بالکل منافی ہے،ایسا رویہ افسوس ناک ہے ،پولیس کے اسی رویہ کی وجہ سے گذشتہ رات فقیر گوٹھ نالے کے قریب دو موٹر سایکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے روڈ بلاک کر کے ٹھٹھہ شہر سے لوٹ کر گھر جانے والوں کولوتے رہے،جن میں ایک بیوپاری قاسم جاکھرو کو مزاحمت پر تشدد کانشانہ بنایا گیا اور اسےشدید زخمی کردیا اور چار ہزار روپے نقد اورموٹرسائیکل چھین کر فرارہوگئے ،راستے موٹر سائیکل خراب ہوگئی اسے مسلح ڈاکو راستے میں ہی چھوڑ کر فرار ہو گۓ.
Shares: