اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر ) دیپالپور میں ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری طارق ارشاد خان کی قیادت میں الیکشن کراو ریلی ۔
چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر دیپالپور میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر و ٹکٹ ہولڈر چوہدری طارق ارشاد خان کی قیادت میں بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی پل صوبہ رام سے شروع ہوئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی مدینہ چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں سینکڑوں گاڑیوں پرمشتمل کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی شہریوں نے ریلی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری طارق ارشاد خان نے کہا کہ حکومت اور اس کے حواری عمران خان کی مقبولیت کے خوفزدہ ہوچکے ہیں انتخابات میں اپنی یقینی ہار دیکھ کر مخالفین الیکشن وقت پر نہ کرانے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں مہنگائی کے طوفان نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن کر دی ہیں عوام امپورٹڈ حکومت سے تنگ آ چکے ہیں حکمرانوں نے اپنی شہہ خرچیاں بڑھا دی ہیں اور وزیروں کی فوج عوام کے ٹیکس کو پانی کی طرح بہا رہی ہے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیتمیں بڑھ رہی ہیں جس کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان آ رہا ہے انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی صورت حال کو صرف عمران خان ہی بہتر کر سکتے ہیں انشاء اللہ آئندہ قومی انتخابات میں پی ڈی ایم کے چوروں کو یقینی ہار کا سامنا کرنا
Shares:







