شیخوپورہ، باغی ٹی وی (محمد طلال سے) آٹا کے بعد گھی بھی نایاب،ذخیرہ اندوزوں کی چاندی،انتظامیہ غائب
شیخوپورہ میں گھی کوکنگ آئل اور آٹے کی قلت شدت اختیار کر گئی لوگ سستے آٹے کے حصول کیلئے یوٹیلٹی سٹور اور دیگر مقامات کا رخ کر رہے ہیں جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ٹرکوں پر 10 کلو آٹے کے رعایتی نرخوں پر تھیلے فروخت کیے جارہے ہیں۔جہاں لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں ،جس سے بزرگ شہریوں کو بہت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،دوسری طرف ذخیرہ اندوزوں نے مارکیٹ سے گھی بھی غائب کردیا ہے ،مارکیٹ میں دستیاب گھی من مانی قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چند ایک چھوٹے دکانداروں کو چالان تو کردیتے ہیں لیکن بڑے سٹاکسٹ کی دکانوں یا گوداموں پر کوئی کارروائی نہیں کرتے ،عوامی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے-
Shares: