راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظورکرلیے گئےہیں اور اس سلسلے میں ان کے بھتیجےاورسابق رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے اس کی تصدیق بھی کردی ہے

سابق رکن قومی اسمبلی راشد شفیق نے شیخ رشید کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید نے کہا جس سے ملوانا ہے ملوں گا رات نہیں دن کو ملوں گا ،سابق رکن قومی اسمبلی راشد شفیق نے دعویٰ کیا ہے کہ مری سے واپسی پر بھی رات کوشیخ رشید کو کسی سے ملوانے باہر لے کر گئے ،

سابق رکن قومی اسمبلی راشد شفیق کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کے ایک ہزار سے زائد بینرز ہٹائے جا رہے ہیں،دوسری طرف الیکشن کے حوالےسے سابق رکن قومی اسمبلی راشد شفیق کا کہنا ہے کہ آر او نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے،

سابق رکن قومی اسمبلی راشد شفیق نے مزیدکہا کہ جیل سپریٹنڈنٹ کی جانب سے دونوں آرڈر کو ماننے سے انکار کیا گیا،جیل سپریٹنڈنٹ نے کہا کہ آر او سے آرڈر لے کے آئیں،

شیخ رشیدکو اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے ریٹرننگ افسر (آر او) کے سامنے پیشی کی اجازت نہیں ملی، انہیں این اے 62 کے ضمنی انتخابات میں کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کے لیے آر او نے طلب کیا تھا۔

جیل ذرائع کے مطابق آر او این اے 62 کی جانب سے شیخ رشید کو پیش کرنےکی ہدایت تھی تاہم اس میں واضح ڈائریکشن نہیں تھی۔ آر او این اے 62 نوشین اسرار نےگزشتہ روز اڈیالہ جیل حکام کو خط لکھا تھا۔

Shares: