اسلام آباد:پراسیکیوٹررضوان عباسی نےشہباز گل کی بریت کی مخالفت کی ہے ،اس حوالے سے عدالت میں اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی کے شہباز گل کی بریت کی درخواست پر دلائل دیئے گئے ، رضوان عباسی نے عدالت سے درخواست کی کہ شہبازگل کو رہا نہ کیا جائے

رضوان عباسی کا مزید کہنا تھاکہ شہبازگل کو سزا ملنی چاہیے جس پرعدالت نےکہا کہ اگر فیصلہ شہباز گل کے حق میں ہوگیا تو وہ باہر ہوجائیں گے،عدالت میں آج شہباز گل کی بریت کی درخواست پر بحث ہونی ہے ،

شہبازگل کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ شہباز گل ایک بجے تک آئیں گے سماعت میں وقفہ کر دیا جائے،وکیل کی استدعا پرسیشن کورٹ اسلام آباد میں بغاوت کیس کی سماعت میں ایک بجے تک وقفہ کردیا ہے

یاد رہے کہ اس سے پہلےلاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی حفاظتی ضمانت میں 13 فروری تک توسیع کردی تھی ۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہباز گل کی درخواست پر سماعت کی۔جوائنٹ سیکرٹری داخلہ نے شہبازگل کی8خلاف قائم 12 مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ 2 مقدمات بلوچستان،5 سندھ اور5 مقدمات پنجاب میں درج کیے گئے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ سیکرٹری کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ پرسیکشن افسر نے دستخط کیوں کیے۔لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ سیکریٹری کی جانب سے دستخط نہ کرنے کا رویہ برداشت نہیں۔

عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو شہباز گل کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔پی ٹی آئی رہنماشہبازگل کی حفاظتی ضمانت میں 13 فروری تک توسیع کردی گئی۔

Shares: