ٹانک،باغی ٹی وی(احمدنواز مغل)ضلع ٹانک میں تھانہ گومل پر14/15دہشت گردوں کا حملہ پسپا،ٹانک پولیس کا بھاری ہتھیاروں سے بھر پور جواب ،پولیس اور دہشت گردوں کے مابین15منٹ مقابلہ جاری رہا،دہشت گرد رات کی تاریکی میں فرار،ٹانک پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ۔تفصیلات کے مطابق ضلع ٹانک میں تھانہ گومل پر14/15دہشت گردوںنے بھاری اسلحہ کے ہمراہ حملہ کردیا۔ٹانک پولیس نے بھاری ہتھیاروں سے بھر پور جواب دیااورپولیس اور دہشت گردوں کے مابین15منٹ مقابلہ جاری رہا۔دہشت گرد رات کی تاریکی میں فرارہوگئے۔ٹانک پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری کردیا۔ ضلع ٹانک میں دہشگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے پولیس جوانوں کو شاباش دی۔آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے ایس ایچ او گومل اسٹیشن کو کال کی اور پوری ٹیم کی بہادری کی تعریف کی۔بہترین حکمت عملی، بہادری اور جوانمردی پر ایس ایچ او کے لیے 50000روپے انعام اورتعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازنے کا اعلان کیا۔
ایک اور دہشت گردی کا واقعہ شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحدی تحصیل غلام خان میں پولیس اے ایس آئی کے گھر پر رات4بجے کے قریب نامعلوم افراد کا حملہ ،مسلح افرادنے گھر کے اندر اچانک گھس کر فائرنگ شروع کر دی، زخمیوں کو گاڑی میں لے جاتے ہوئے گاڑی میں بھی دھماکا ہوا،دھماکے کے نتیجے میں پولیس اے ایس آئی مین اللہ2خواتین سمیت 8افراد شدید زخمی ہوگئے، 3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ، زخمیوں کو بنوں خلیفہ گلنواز ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی

Shares:








