ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب شدید مالی بحران کا شکار افسران کے خرچو ں سمیت اخراجات زیادہ آمدن کم 76 افراد دو ماہ کی پنشن سے محروم ڈپٹی کمشنر میاں رفیق احسن سے فوری آڈٹ اور نوٹس کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کےافسران کی مبینہ غفلت,لاپرواہی اور بد انتظامی کے باعث ایم سی ننکانہ شدید مالی بحران سے دوچار ہے ,میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے معتبر ذراٸع کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی میں تعینات افسران کی تنخواہ لاکھوں روپے میں ہے اور جب کہ ان کی کارکردگی کے باعث پورے مہینے میں ہزاروں روپے بھی ریونیو کی مد میں اکٹھے نہیں ہو پا رہے ہیں اور اخراجات ہیں کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے بلکہ ان میں مزید اضافہ ہو رہا ہے جیسے رمضان کی آمد سے قبل مہنگاٸی میں اضافہ ہو جاتا ہے ,میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے تقریبا 76 افراد دو ماہ کی پنشن سے محروم ہیں ان کی پنشن کی اداٸیگی کے لیے تقریبا 32 لاکھ روپے درکار ہیں جبکہ اس وقت میونسپل کمیٹی کے پاس چند لاکھ روپے موجود ہیں ,ذراٸع کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر نوٹس نہ لیا گیا تو اس ماہ بھی پنشن کی اداٸیگی ممکن نظر نہیں آ رہی ہےاور اس مہینے میں ملازمین کی تنخواہ بھی ادا کرنا محال ہو جاۓ گا,ڈپٹی کمشنر میاں رفیق احسن کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر نوٹس لیں اور مالی سال کا آڈٹ کرواٸیں تاکہ مالی بے ضابطگیوں کا حساب کیا جا سکے اور ہر ماہ پیدا ہونے والے مالی بحران کو روکا جا سکے

Shares: