ڈی آئی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار احمدنواز مغل )کھتی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار زخمی، ہسپتال منتقل پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری
تفصیل کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ ٹاون کی حدود میں ڈیرہ ژوب روڈ پر واقع کھتی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا حملے کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل عمران زخمی ہو گیا جیسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا مسلح افراد نے بھاری اور جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا ۔ پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان کافی دیر تک فاٸرنگ کا سلسلہ جاری رہا پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہو کر رات کی تاریکی کا فاٸدہ اٹھاتے ہوٸے فرار ہوگٸے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب اور ایس ڈی پی او صدر سرکل حافظ محمد عدنان کی قیادت میں موقع پر پہنچ گئی پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن جاری کررکھا ہے

Shares: