مزید دیکھیں

مقبول

ننکانہ :واربرٹن روڈ تیز رفتار موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،خاتون جاں بحق،لڑکا زخمی

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)واربرٹن روڈ تیز رفتار موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،خاتون جاں بحق،لڑکا زخمی
تفصیل کے مطابق ننکانہ صاحب میں واربرٹن روڈ نزد کوٹ ظہور الٰہی سٹاپ تیز رفتار موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوا حادثہ کے نتیجہ میں 40 سالہ بشریٰ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ 17 سالہ ولیم مسیح شدید زخمی ہو گیا زخمی نوجوان کو ریسکیو 1122 عملہ نے فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ڈیڈ باڈی کو ضروری کاروائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں