ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(نامہ نگارشہزادخان) داجل کینال کی طویل بندش ، پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ،چیف انجینئر انہار کی یقین دہانی کے باوجود پانی چالو نہ ہو سکا ،مظاہرین کے کمشنر ڈیرہ سے مذاکرات ناکام ، احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے کا اعلان مظاہرہ میں ڈسٹرکٹ بار کونسل راجن پور ، بار کونسل جام پور، ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ غازیخان اور ممبر پنجاب بار کی شرکت مظاہرین سے خطاب کیا ،مظاہرین سے ممبر پنجاب بار کونسل ملک محمد اقبال ثاقب ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجن پور اور ڈیرہ غازیخان دور افتادہ پسماندہ ترین علاقہ ہے ،ہر سال اس علاقے میں رود کوہی سیلاب بڑے پیمانے پر تباہی مچا تا ہے جس سے لاکھوں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلات تباہ ہو جاتی ہیں ، لوگ بے گھر ہو جاتے ہیں ، ڈی جی کینال کی عرصہ کئی سال بھل صفائی بھی نہ ہوئی جس کی وجہ سے کسانوں کو پورا پانی مہیا نہیں کیا جاتا اور نہ ہی پانی ٹیل تک پہنچتا ہے اَپر پنجاب کی نہریں سارا سال چلتی ہیں جبکہ ڈی جی کینال کو سہ ماہی پانی دیا جاتا ہے جو سرا سر ہمارے وسیب کے عوام سے زیادتی ہے ، پانی کی فراہمی تک ہم آپ کے ساتھ ہیں فوری طور پر ڈی جی کینال میں پانی چھوڑا جا ئے تاکہ داجل کینال کے لوگ بھی اس پانی سے مستفید ہو سکیں ، مظاہرین سے سابق صدر جام پور بار ایسوسی ایشن عبد الرشید برڑہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے جو زراعت میں مستفید ہے ،کسانوں نے کروڑوں روپے لگا کر گندم کی فصل کاشت کی ہوئی ہے ،اگر فوری طور پر پانی نہ چھوڑا گیا تو گندم کی فصل بُری طرح متاثر ہو نے کا خدشہ ہے کسان بورڈ کے صدر خواجہ محسن ریاض نے کہا کہ ہم عرصہ 15سال سے پانی کے لیے احتجاج کر رہے ہیں کبھی اونٹوں پر سوار ہو کر پنجاب اسمبلی کے جاتے ہیں اور کبھی پیدل مارچ کرتے ہیں اور کبھی ٹریکٹر ٹرالیوں پر مارچ کر رہے ہیں ، حالیہ سیلاب میں لنک نہریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں 6ماہ گزرنے کے باوجود بھی مرمتی نہ کی جا سکی ، پہلے سیلاب نے ہمیں ڈوبویا، جمع پونجی گندم کی فصل پر لگا کر کاشت کی جو پانی نہ ہونے کی وجہ سے متاثر ہو نے کا خدشہ ہے، مظاہرے میں منظور احمد دریشک ایڈووکیٹ ، محمد اقبال راں ایڈووکیٹ ، ذیشان بچار ایڈووکیٹ بھی شریک تھے ،ان کے علاوہ ملک جمیل الرحمن ، عقیل الرحمن، جلب خان گبول ، رحمت اللہ شیروانی ، جام سعید کھوکھر ، غلام مصطفی ، خواجہ عبد الباسط ، اللہ ڈتہ اور مرتضیٰ دریشک کے علاوہ سینکڑوں مظاہرین موجود تھے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،سیکرٹری ایری گیشن ، کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ داجل کینال میں فوری طور پر پانی چھوڑا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کریں گے ۔

Shares: