پشاور: خیبر پختونخوا میں ضمنی انتخابات سے قبل پولیس میں اعلیٰ سطح کے تبادلے شروع ،22 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز تبدیل کردیے گئے-
باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق ظہور بابر آفریدی کو ڈی پی او مانسہرہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈی پی او شانگلہ محمد عمران کا تبادلہ کرم میں کر دیا گیا ڈی پی او لوئر چترال ناصر محمود کو ڈی پی او نوشہرہ تعینات کیا گیا ہے –
معروف صحافی رانا مبشر نے نجی خبررساں ادارے کو خیرباد کہہ دیا
اسی طرح ڈی پی او نوشہرہ محمد عمر خان گنڈا پور کو ڈی پی او ہری پور تعینات کرنے کے احکامات جاری ہوئے ہیں علاوہ ازیں ڈی پی او چارسدہ بھی تبدیل کردیے گئے ہیں –
علاوہ ازیں صاحبزادہ سجاد کو ڈی پی او شانگلہ تعینات کیا گیا ہے اور گریڈ 18 کے محمد ایاز کو ڈی پی او مہمند تعینات کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی 8 نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہونے جارہے ہیں جس کے لیے کاغذات نامزدگی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کردی گئی ہے۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت کی دعوت
فہرست کے مطابق این اے 4 سوات سے 9 امیدوار ، اے این 38 ڈی آئی خان سے 13، این اے 17 ہری پور سے 8، این اے 18 صوابی سے 11، این اے 31 کوہاٹ سے 9، این اے 25 نوشہرہ سے 9، این اے 43 خیبر سے 10 امیدوار سامنے آئے ہیں۔
صوبے میں قومی اسمبلی کی خالی نشتوں پر ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف سے مستعفی ارکان اسمبلی دوبارہ میدان میں آئے ہیں، جن میں مرادسعید، اسد قیصر، پرویزخٹک، شہریار آفریدی، پیر نورالحق قادری، عمر ایوب اور عمران خٹک شامل ہیں جو ایک بار پھر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
ابتدائی فہرست کے مطابق پرویزخٹک کے بیٹے اسماعیل خٹک نے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں۔ قبائلی ضلع خیبر سے باپ بیٹا شاہ جی گل آفریدی اور بلاول آفریدی بھی امیدوار ہیں جب کہ کوہاٹ سے چچا بھتیجا بابر عباس آفریدی اور بابر عظیم آفریدی بھی امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔