ٹبہ سلطان پور، باغی ٹی وی(نامہ نگار حافظ حبیب الرحمن شاہ ) سیاسی حکومتوں اور اداروں نے ہمیشہ علاقائی صحافیوں کو نظر انداز کیا ہے ,علاقائی صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد کے لئے بڑی تحریک چلانا ہوگی, متحد ہوکر ایک طاقت بننا ہوگا ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی چیئرمین حافظ حبیب الرحمن شاہ اور صدر سٹی پریس کلب ٹبہ سلطان پور نوشاد خان پٹھان نے جنرل سیکٹری اسماعیل خان پاندھا کی جانب سے دیئے گئے پر وقار عشائیہ میں سرپرست اعلی خرم خان پٹھان , عرفان خان پٹھان, اکرم خان پاندہ, محمد علی رضا خان پٹھان, ندیم عباس, رمضان جعفری, چوہدری سعید گجر, محمد آصف خان سندھڑ, سید افتخار حسین شاہ سید عارف شاہ, یامین وینس ودیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا, انھوں نے کہا کہ سٹی پریس کلب ٹبہ سلطان پور گزشتہ کئی سالوں سے علاقائی صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کےحصول کی جدوجہد کر رہے ہیں انکا کہنا تھا کہ حکومت صحافیوں کے خلاف کرائمز کی فوری سماعت کیلئے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر مقرر کرے، پاکستان میں آئین کے تحت آزادی اظہار رائے،صحافت کی خودمختاری اور صحافیوں کیخلاف جرائم کے جائزہ اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے وسیع البنیاد پارلیمنٹری کمیٹی بنائی جائے، مزید کہا کہ صحافتی ادارے اور تنظیمیں فیک نیوز کے خاتمے کیلئے ازخودکوششوں کا آغاز کریں تاکہ عوام کا میڈیا پر اعتماد بحال ہوسکے, علاقائی صحافی اس وقت بے شمار مسائل کا شکار ہیں اس موقع پر تمام عہدیداران وممران سٹی پریس کلب ٹبہ سلطان پور نے چئیرمین حافظ حبیب الرحمن شاہ اور صدر نوشاد خان کو یقین دہانی کرائی کہ تمام عہدیداران وممران سٹی پریس کلب کے منشور کے مطابق علاقائی صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد میں شانہ بہ شانہ ساتھ دیں گے.

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں