ہمارے حکمران بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کے ایجنٹ ہیں- سراج الحق

گو جرہ، باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) ہمارے حکمران بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کے ایجنٹ ہیں حکمرانوں نے قوم کے ساتھ وہ کھیل کھیلا ہے وہ فراڈ کیاہے کہ آج ہم آزادی کی جنگ لڑنے پر مجبور ہیں اب ان کرپٹ حکمرانوں سے قوم مایوس ہو چکی ہے ملک میں عوام کے مفاد میں نظام لایا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان سابق سینیٹر مولانا سراج الحق نے جماعت اسلامی گوجرہ کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان وسطی پنجاب کے امیر محمد جاوید قصوری،جماعت اسلامی کے امیدواران این اے 105ڈاکٹر عطاء اللہ حمید, پی پی حلقہ 119 جاوید خان شیروانی اور پی پی 118کے امیدوارحافظ نثار جنجوعہ سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ امیر سراج الحق نے کہاکہ آئی ایم ایف کے قرض ادا کرنے کے لئے بنی گلا بلاول ہاؤس جاتی عمرہ بیچنا چاہئے یہ آئی ایم ایف کے غلام وزیراعظم استعفیٰ دیں غیرت مند قوم کو ہمارے حکمرانوں نے غلام بنایاترکیہ کے صدر نے مشکل کی گھڑی میں اپنی جائیدادیں خزانے میں جمع کرائیں ہمارے حکمرانوں نے زلزلہ سیلاب میں بھی کچھ نہیں دیاانہوں نے کہاکہ دنیاکو خوف ہے کہ اگرپاکستان میں دیانتدار،ایماندار حکومت آئی تو یہ ملک ہمارا غلام نہیں رہے گایہ لوگ ہمیشہ پاکستان میں میر جعفر صادق کومسلط کرتے ہیں ان چور جماعتوں کا احتساب صرف عوام ہی کرسکتی ہے اسلامی جماعت اقتدار میں آئی تو قرضوں کاخاتمہ کرے گی اور سودی نظام کو ختم کرے گی ہم گورنرہاوسسز سرکاری بنگلوں میں یتیم خانے تعلیمی ادارے بنائیں گے ملک میں جدید اسلامی فلاحی ریاست جماعت اسلامی بنائے گی۔ہم حقیقی نظام مصطفیٰ قائم کریں گے۔پیپلز پارٹی،پی ٹی آئی اور مسلم لیگ نے ہمیشہ جھوٹ اور سود کی سیاست کی ہے۔جس سے ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبتا جا رہاہے انہوں نے کہاکہ روشن مستقبلِ کی خاطر ملک کو کرپشن فری بنایا جائے گاجماعت اسلامی کا ساتھ دیں ہم ملک میں بہتری کیلئے فرسودہ نظام بدلیں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے 170ارب روپے کامنی بجٹ پیش کرکے غریب کیلئے مزید مشکلات پیدا کردیں ہیں غریب دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نے ملک میں مہنگائی کے جن کو کھلا چھوڑ دیا ہے جوغریب کوکھا جائے گا قوم کو آٹے اور پٹرول کیلئے کیلئے لائنو ں میں لگا دیا گیا ہے۔سراج الحق نے کہا کہ کہ حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے روپے کی قدر دن بدن گر رہی ہے جس کے باعث مزید مہنگائی ہوگی حکمرانوں نے سوائے کرپشن کے کچھ نہیں کیا اب حکومت الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے ملک میں آ ئین کی دھجیاں بکھیر دی گئی ہیں ملک کو عملاً دیوالیہ کردیا گیا ہے ملک میں جماعت اسلامی ہی واحد جماعت ہے جو ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے انہوں نے کہا کہ قوم اب کرپشن زدہ حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم دونوں کے پیچھے بیرونی طاقتیں ہیں عالمی اسٹیبلشمنٹ کبھی نہیں چاہتی کہ پاکستان کبھی اپنے پیروں پر کھڑاہوترقی کر ے۔جب تک آئی ایم ایف کی زنجیروں سے چھٹکارا حاصل نہیں ہو گا تب تک اس ملک اور قوم کی تقدیر نہیں بدل سکتی۔انہوں نے کہاکہ عوام مفاد پرست سیاستدانوں کا اپنے ووٹ کی طاقت سے محاسبہ کریں اورجماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ ملک وقوم کی بہتری کیلئے تبدیلی لائی جاسکے۔

Leave a reply