اوکاڑہ: تھانہ صدر کی حدود میں ایک ہی رات میں ڈکیتی کی 4 وارداتیں

اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر ) تھانہ صدر کی حدود میں ایک رات میں چار ڈکیتیاں،چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے شہری پریشان جبکہ پولیس صرف کارروائی میں مصروف
تفصیلات کے مطابق پہلی واردات میں تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر مراد مسیح کو لوٹ لیا۔ ۔ ڈاکوؤں گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ،جبکہ دوسری واردات میں سموئیل مسیح کو پراڈو گاڑی پر جاتے ہوئے تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، ڈاکوؤں اسلحہ کے زور پر گاڑی کو سکندر روڈ پر روک کر 30 ہزار روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ۔
تیسری واردات میں تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے مبشر احمد کو لوٹ لیا ، ڈاکوؤں اسلحہ کے زور پر مبشر سے موٹرسائیکل چھین کر فرار۔۔
چوتھی واردات میں دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے محمد رمضان کو لوٹ لیا۔۔ڈاکوؤں نے سخی والا موڑ پر محمد رمضان سے دو لاکھ روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین لیااور فرار ہوگئے
ہ پولیس تھانہ صدر کاغذی کارروائی میں مصروف ہے جبکہ شہری بڑھتی وارداتوں پر خوف وہراس میں مبتلاہیں ،شہریوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیشِ نظر ڈی پی او اوکاڑہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کو فوری طور پر روکا جائے ۔پولیس کو کارروائی میں مصروف ہے کے سلوگن سے باہر نکالیں ،عملی کارروائیاں کرائیں اور عوام کے جان و مال کو محفوظ بنائیں

Comments are closed.