آڈیو لیک:چیف جسٹس سے تحقیقات کا مطالبہ زورپکڑگیا

0
60
Audio

اسلام آباد: آڈیو لیکس معاملات میں ایک بارپھرسریم کورٹ پر دباوبڑھ گیا ہے، اس حوالے سے عوام الناس کی طرف سے یہ مطالبہ زورپکڑرہا ہے کہ اتنے بڑے معاملے کوصرف سپریم کورٹ ہی حل کرسکتی ہے ، اس سے پہلے پاکستان بار کونسل نے مبینہ آڈیو لیک پر چیف جسٹس پاکستان سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔پاکستان بار کونسل نے اعلامیے میں کہا ہے چیف جسٹس پاکستان وائرل آڈیو کے حوالے سے جانچ پڑتال اور تحقیقات کرائیں، ایسا تاثر نہیں ہونا چاہیے کہ ججز کسی سیاسی جماعت کو فائدہ دے رہے ہیں یا ان کے ترجمان ہیں، ججز کو کسی سیاسی معاملے پر ریمارکس سے اجتناب برتنا چاہیے۔

 

 

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ اعلیٰ عدلیہ کے تشخص کے حوالے سے شدید تشویش ہے، اعلیٰ عدلیہ کے ججز کا کنڈکٹ غیر جانب دارانہ ہونا چاہے، ایسے تاثر سے عوام میں عدلیہ کے اعتماد کو ٹھیس پہنچنے کے ساتھ عدلیہ کے تشخص کو نقصان ہوگا۔

آڈیولیکس کی تحقیقات کیلئے عمران خان کی درخواست پر اعتراضات عائد

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ ججز کو کسی آئینی عہدے کا تمسخر اڑانے والے ریمارکس سے اجتناب برتنا چاہیے، اگر یہ آڈیو جعلی ہے تو اس کو تیار اور وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، اگر یہ آڈیو اصلی ہو تو آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی جانی چاہیے۔

آڈیولیکس میں ملوث افراد کون ہیں، اور وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں ،رانا ثنااللہ نے بتا…

ادھر اس معاملے پر مبینہ آڈیو لیک پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری کا بیان سامنے آیا ہے۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چوہدری پرویز الٰہی اور عابد زبیری کی مبینہ آڈیو لیک جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

اس حوالے سے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ آڈیو میں کوئی غلط بات نہیں کی گئی، محمد خان بھٹی کیس پر وکیل سےگفتگو کو ٹیپ کر کے غلط رنگ دیا گیا، محمد خان بھٹی 10 دن سے لاپتا ہیں، ان کی اہلیہ نے سپریم کورٹ میں اپیل کی ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا ن لیگ کی قیادت عدلیہ کے ادارے کے خلاف منظم مہم چلا رہی ہے۔صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے پرویز الہٰی کے ساتھ لیک آڈیو سے متعلق بیان میں کہا کہ میرے حوالے سے آڈیو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply