ترکیہ کے واحد بلڈر، جن کی بنائی کوئی بھی بلڈنگ زلزلہ نہ گرا سکا

بے ایمانی اللہ کو پسند نہیں ہے ۔۔ ترکیہ کے واحد بلڈر، جن کی بنائی کوئی بھی بلڈنگ زلزلہ نہ گرا سکا، اللہ نے کون سی بڑی خوشی دے دی؟
سوشل میڈیا پر ترکیہ سے متعلق ایسی کئی معلومات ہے، جو کہ سب کو افسردہ تو کر رہی ہے، وہیں دلچسپی کا باعث بھی بن رہی ہے۔

ترکیہ میں کہاں زلزلے کے بعد عمارتیں گری ہیں، وہیں ترکیہ کی حکومت اب ان تمام بلڈرز کو حراست میں لے رہی ہیںِ جن کی ناقص حکمت عملی اور کرپشن کی وجہ سے عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔لیکن اس سب میں ایک بلڈر ایسا بھی ہے جو کہ ترکیہ کے سوشل میڈیا پر کافی سراہا جا رہا ہے، ساتھ ہی ساتھ توجہ بھی حاصل کر رہا ہے۔ترکیہ سے تعلق رکھنے والا آیدن دورسون نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب ترکیہ کے سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی کہ ان کی تعمیر کردہ کوئی بھی عمارت ملبے کا ڈھیر نہیں ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر موجود معلومات کے مطابق ترکش بلڈر نے 50 رہائشی عمارتیں تعمیر کی تھیں، لیکن ان میں سے کسی ایک کے بھی زلزلے سے متاثر کی خبر نہیں ملی ہے۔اس سب میں آیدن دورسون کے چہرے پر موجود جھریاں تو ان کے بوڑھے ہونے کی دلیل دے رہی ہے، تاہم یہ بات بھی دلچسپ ہے، کہ آیدن کے پاس وہ تجربہ موجود ہے اور وہ قابلیت جس کی بنا پر انہوں نے آج سب کی واہ واہ سمیٹی۔آیدین دورسون کی ایک دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ انہوں نے راتوں رات شہرت حاصل کرنے کے بجائے ہر کام میں وقت لگایا اور اچھے سے اچھا کام کر کے دکھایا۔

دورسون کی نظر میں پروفیشنلزم اور ایمانداری سب سے اہم ہے، ان کی شخصیت بھی اسی لیے مشہور ہے، کہ وہ بنا کسی دو نمبر طریقے کے اپنے کام کو سرانجام دیتے ہیں۔
سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق دورسون کا کہنا تھا کہ میں اپنا ہر کام اپنی نگرانی میں کراتا ہوں، کیونکہ انہیں اپنے ٹھیکیدار پر بھی بھروسہ نہیں ہے۔ دوسری ان کے پڑوسیوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملازمین کا بھی خوب خیال رکھتے ہیں۔

Leave a reply