راولپنڈی: اینٹی کرپشن نے سابق وفاقی وزیر عامر کیانی کے بیٹے کے خلاف انکوائری کو ری اوپن کردیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ انسداد بدعنوانی راولپنڈی نے عامر کیانی کے بیٹے فہد کیانی کو انکوائری کے لیے طلبی کا نوٹس بھی جاری کیا، تاہم اس کے باوجود فہد کیانی اینٹی کرپشن میں پیش نہیں ہوئے جب کہ ان کا فون بھی بند ہے۔
عامر کیانی کے بیٹے کے خلاف انکوائری 578/E، ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملے پر 2020ء میں شروع ہوئی، جسے اب ری اوپن کردیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق انکوائری کے لیے فہد کیانی کو 17 فروری کو طلب کیا گیا جو تاحال پیش نہیں ہوئے۔
وزیراعظم کےدامادکی ضمانت میں توسیع،حمزہ شہبازکی حاضری معافی کی درخواست بھی منظور
دوسری طرف ومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ پر لگے کرپشن الزامات سمیت دیگر اہم ایشوز کیلئے اہم انکوائریوں کی منظوری دے دی ہے۔پنجاب کے سرکاری اداروں میں مبینہ کرپشن اور ٹھیکوں میں کک بیکس کے حصول کے خلاف کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب بھی نیب کے ریڈار پر آگئے۔
پنجاب اسمبلی انتخابات: الیکشن کمیشن نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کی منظوری دے دی
ڈی جی نیب لاہور علی سرفراز کی سفارش پر چئیرمین نیب نے پرویزالہی پر کرپشن الزامات سمیت اہم انکوائریوں کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق نیب نے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کے خلاف باقاعدہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ چوہدری پرویز الہٰی کو نیب کی جانب سے طلب کئے جانے کا امکان ہے۔
آڈیو لیک:چیف جسٹس سے تحقیقات کا مطالبہ زورپکڑگیا
نیب ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب لاہور علی سرفراز کی سفارش پر چیئرمین نیب نے اہم انکوائریز کی منظوری دی۔ نیب لاہور نے سابق ایکسین ہائی وے رانا اقبال کے الزامات پر انکوائری شروع کی۔








