ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)گھارو کی رہائشی غریب ماں کی اپنے بیمار بچے کا سرکاری خرچ پر علاج کرانے کی اپیل
تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقے گھارو نمبر دو کے ڈی اے روڈ کے رہائش پذیر معصوم دس سالہ بچہ عبدالرحمٰن ولد ندیم بھٹی جو کہ گزشتہ کئی ماہ سے سخت علیل ہے معاشی تنگدستی اور غربت کی وجہ سے غریب والدین اس مہنگائی کے دور میں بچے کا علاج و معالجہ کروانا تو دور کی بات دو وقت کی روٹی کھانے سے بھی سے قاصر ہیں اور کئی ماہ سے معصوم بچہ گھر میں ہی بیماری کے بستر پر بغیر علاج کے سخت تکلیف میں زندگی گزارنے پر مجبور ہو کر رہ گیا، کچھ دن قبل بچے کی بوڑھی ماں نے کسی کی مدد سے کراچی نیشنل چائلڈ آف انسٹیٹیوٹ (این آئی سی ایچ) ایمرجنسی میں جناح ہسپتال کراچی میں داخل کروایا گیا ہے جہاں بچہ مسلسل ایک ہفتہ سے بے یارو مددگار، لاچار پڑا ہوا ہے، پیٹ میں بڑے کیڑوں کے باعث پاخانہ کی جگہ بند ہونے سے پیٹ پھول گیا ہے اور بچہ اس وقت سخت تشویش ناک حالت میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلاء ہو کر زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے غریب بچے کی بے یارو مددگار اور پریشان حال ماں نے اپنے بچے کے علاج و معالجہ کیلئے حکومت سندھ خاص طور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سرکاری خرچ پر اپنے بیٹے کا علاج کرانے کی اپیل کی ہے.اور ساتھ ہی ادویات خریدنے اور ان کی مدد کیلئے صاحب حیثیت، مخیر حضرات اور بالخصوص ٹھٹھہ کے منتخب نمائندے اور خدمت خلق رکھنے والے ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری اور دیگر قومی و صوبائی اسمبلیوں کے نمائندوں سے درد مندانہ اپیل کی ہے کہ ان کے معصوم بچے کے علاج کیلئے انسانیت کے ناتے ان کی مالی معاونت کی جائے تاکہ ان کے معصوم بچے کی زندگی بچ سکے

Shares: