لاہور:محکمہ خوراک پنجاب نے صوبے میں گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی سفارش کردی۔
محکمہ خوراک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب میں سندھ حکومت کی طرز پر گندم کی فی من امدادی قیمت مقرر کی جائے۔
اعلامیے کے مطابق گندم کے اجرا کی پالیسی اور نرخوں پر بھی نظر ثانی کی جائے گی، گندم سے متعلق بنائی گئی قائمہ کمیٹی مزید سفارشات حکومت کو پیش کرے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت پر نظرثانی کا فیصلہ کرتے ہوئے کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے گندم سے حتمی سفارشات طلب کرلی گئیں تھیں۔








