گو جرہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) نامعلوم افراد نے آ ڑھتی کوقتل کر کے نعش قبرستا ن میں پھینک دی۔ قاتل موقع سے فرارہو گئے۔معلوم ہوا ہے کہ محلہ حفیظ پا رک گوجرہ کا ملک اویس صبح کے وقت اپنی مو ٹر سا ئیکل پر گھر سے نکلا جو واپس گھر نہ آ یا کچھ دیر بعد ہی اسکی نعش ڈجکوٹ روڈ پر کبو ترانوالہ قبر ستا ن سے ملی جس کو نا معلو م افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا اور تیز دھا ر آ لہ سے اسکا گلہ کا ٹ دیا اور اسکی نعش کو قبرستا ن میں پھینک دیا مقتول کی موٹر سا ئیکل نمبری 4414 ایف ڈی وی بھی اسکی نعش کے قریب سے ملی اطلا ع ملنے پر سٹی پو لیس گوجرہ نے نعش تحویل میں لے کر ضروری کا رروا ئی کے بعد ورثا کے حوا لے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے ملک اویس غلہ منڈی گوجرہ میں آ ڑھت کی دکا ن کرتا تھا۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں