لاہور:فیاض الحسن چوہان کے فیس بک پرنازیبا تصاویر:معاملہ الجھ گیا،اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کے فیس بک پیج پرایسی نازیبا تصاویرشیئرکی جارہی ہیں کہ جس نے فیاض الحسن چوہان کے لیے مشکلات کھڑی کردی ہیں، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس فیس بک پیج سے ننگی تصاویر اورویڈیوز وائرل کی جارہی ہیں
دوسری طرف فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ان کا فیس بک پیج پچھلے کئی دنوں سے ہیک ہے اورانہوں نے اس سلسلے میں قانونی کارروائی کےلیے بھی درخواست دی ہے ، فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ایسا مواد اپ لوڈ کرکے میری ساکھ کو نقصان پہنچایا جارہا ہے،فیاض الحسن چوہان نے ایف آئی اے کو درخواست جمع کروادی،یہ درخواست ایف آئی اے کو جمع کروائی گئی ہے
فیاض الحسن چوہان نے اپنے فیس بک کے ہیک ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ یہ فیس بک ن لیگ والوں نے ہیک کیا ہے، فیاض الحسن چوہان نے تواس کا الزام مریم نوازپرلگا دیا ہے
دوسری طرف پی ٹی آئی کےورکز کی طرف سے بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ راولپنڈی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان کا فیس بک پیج ہیک کر لیا ، اس حوالے سے اس پریشانی کے پش نظر فیاض الحسن چوہان نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے مدد مانگ لی ہے