ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بگھان میں ڈاکٹر پر تشدد کا نوٹس، ملوث2 ملزمان گرفتار
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے بگھان میں ڈاکٹر دولت رام پر تشدد کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی ہدایت پر پولیس نے ڈاکٹر دولت رام پر حملہ اور تششد میں ملوث ملزمان علی بخش سموں اور حسین بخش سموں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے اور ضلع میں کسی سے بھی نا انصافی کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی، ضلعی انتظامیہ لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر اقدام اٹھائے گی۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز 21 فروری 2023 کو دوپہر کے وقت 3 ملزمان نے ڈاکٹر دولت رام کی کلینک کے اندر تشدد کیا جس کی وڈیو وائرل ہونے پر ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ملزمان کو گرفتار کرکے کارروائی کرنے کے احکامات جاری کردیے تھےایس ایچ او تھانہ کیٹی بندر سب انسپکٹر عبدالحمید رودنانی اور اے ایس آئی معشوق علی جوکھیو بمعہ اسٹاف نے سمان گولائی کیٹی بندر تا بگھان روڈ پر کارروائی کرکے مقدمے میں ملوث 2 ملزمان علی بخش ولد عبد الرحمان سموں اور حسین بخش ولد عبد الرحمان سموں کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ کیٹی بندر پر سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے

Shares: