ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواداکبر) تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد راشد ہدایت کے ہمراہ ریجنل پولیس آفس میں شہید کنسٹیبل جلیل حیدر کے والدین سے خصوصی ملاقات کی۔ آر پی او نے شہید کی فیملی کی ویلفیئر کے لیے پولیس کے شہید فنڈ سے عثمانیہ ویلج سوسائٹی میں تین منزلہ مکان مالیتی ایک کروڑ 35 لاکھ روپے خرید کر گھر کی چابی شہید جلیل حیدرکے والدین کے حوالے کی ۔اس موقع پر آر پی او نے شہید جلیل حیدر کی جرأت و بہادی کو سلام پیش کیا ان کا کہنا تھا کہ شہید کے احسان کا بدلہ کسی صورت نہیں چکایا جاسکتا شہید کی فیملی کو تاحیات ہرطرح کی سہولیات فراہم کریں گے۔ شہداء کی فیملیز ہماری اپنی فیملی کی طرح ہیں جن کی فلاح وبہود ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔ تمام شہداء پولیس آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔شہید جلیل حیدر نے مورخہ 03.03.2021 کو تھانہ دراہمہ ڈیرہ غازی خان کی حددود میں بدنام زمانہ ڈکیتوں کے ساتھ پولیس مقابلہ میں جام شہادت نوش کیاتھا ۔ ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کے خصوصی احکامات پر شہیدجلیل حیدر کے بھائی ضمیرالحسنین کو شہداء کے خصوصی کوٹہ پر محکمہ پولیس میں ڈرائیور کنسٹیبل بھر تی کیا گیا ہے ۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں