دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمدبن راشد آل مکتوم نے ہفتے کے روز اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا ہے،نوزائیدہ بچّے کا نام محمد بن حمدان بن محمد آل مکتوم رکھا گیا ہے۔
باغی ٹی وی: شیخ حمدان نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس میں ہاتھوں کی ایک جوڑی پیروں کے ایک چھوٹے سے جوڑے کوچھوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے-
اسی پوسٹ کوان کی اہلیہ شیخہ بنت سعید بن ثانی آل مکتوم نے بھی شیئرکیا ہے جس کے بعد دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ان کو محبت، طاقت اور خوشیاں عطا فرمائے –
محمد ولی عہد دبئی کے خاندان میں تیسرے بچے ہیں 2021 میں شیخ حمدان نے جڑواں بچوں کی پیدائش کا اعلان کیا تھا،ان میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی تھی۔اس پہلوٹھی کے بچّے کا نام راشد اور بچّی کا شیخہ رکھا گیاتھا۔
واضح رہے کہ شیخ حمدان کی 2019 میں ایک نجی تقریب میں شیخہ بنت سعید بن ثانی آل مکتوم سے شادی ہوئی تھی۔