بلوچستان، رکنی بم دھماکہ کے 15 زخمیوں کو ڈیرہ غازی خان ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی)بلوچستان کے علاقے رکنی میں بم دھماکہ کے 15 زخمیوں کو ڈیرہ غازی خان کے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے
15 زخمیوں میں سے ایک شخص کمال دین ولد محمد یاسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ہے ۔ اس طرح رکنی بم دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے ۔
ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر نجیب حیدر نے بتایا ہے کہ 14زخمیوں کی کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رکنی بم دھماکہ کے زخمیوں کو ہر ممکن سہولیات کے ساتھ علاج کیا جا رہا ہے ۔
دوسری طرف کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی ہدایت پرڈی جی خان کے نزدیکی بلوچستان کے ضلع بارکھان میں بم دھماکہ کے سوگ میں ڈی جی خان کا میلہ مویشیاں منسوخ کردیا گیا ہے۔کمشنر نے جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کرائی اور متاثرہ خاندان کے نام اظہار تعزیت کے پیغام میں کہا کہ وہ متاثرہ خاندان کے دکھ اور تکالیف میں برابر کے شریک ہیں۔ادھر کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان جمیل احمد جمیل نے ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔رکنی بم دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔
یاد ڈیرہ خان سے متصل بلوچستان کا سرحدی ضلع بارکھان کے کاروباری مرکز رکنی میں صبح 10 کے قریب بم دھماکہ ہواتھا،رکنی پولیس کے مطابق بم پاکیزہ ہوٹل کے قریب کھڑی موٹر سائیکل پر نصب تھا۔ تا حال یہ معلوم نہیں ہو سکا آیا یہ ٹائم بم تھا یا ریموٹ کنٹرول سے دھماکہ کیا گیا۔

Leave a reply