مزید دیکھیں

مقبول

اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش شروع

اسلام آباد و گردونواح اورمختلف شہروں میں وقفے وقفے...

حضرو:12 سالہ بچی فروخت،70 سالہ بابے سے زبردستی شادی، سوتیلے باپ سمیت 9 گرفتار

اٹک(باغی ٹی وی)حضرو میں سوتیلے باپ نے12سالہ بچی فروخت...

میرپورخاص:عوامی فلاحی سرگرمیوں کو اجاگر کیا جائے. ایڈیشنل کمشنر

میرپورخاص، باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ)...

27 فروری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی پر اُمن قوم ہے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے’ا”پریشن سوئفٹ ریٹارٹ "کے 4 سال مکمل ہونے پر پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے پلواما فالس فلیگ آپریشن کے بعد بزدلانہ حملے کی کوشش کی، پاکستان نے جرات مندی سے بھارتی مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1630028776275845120?s=20
آئی ایس پی آر نے کہا کہ 27 فروری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی پر امن قوم ہے، مسلح افواج وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، کسی بھی مہم جوئی کا بھرپورطاقت سے جواب دیا جائے گا۔
https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1630028782043123713?s=20
لیکن جنگ کو واپس دشمن پر لے جانے کے لیے، اگر کبھی، ہم پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے کسی بھی فریب کے نتیجے میں کسی بھی مہم جوئی کا سامنا کرنا پڑے گا، اس کا ہمیشہ پاک فوج کی بھرپور طاقت سے مقابلہ کیا جائے گا-
https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1630028786879152128?s=20
واضح رہے کہ 27 فروری 2019 میں پلوامہ حملے کے جھوٹے پروپیگنڈے اور کنٹرول لائن پار کرنے کی غلطی پر پاکستان نے بھارت کو "آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ” کی صورت میں کرارا جواب دیا تھا۔

چار سال پہلے آج ہی کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دو بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے اور بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کرلیا تھاگرفتاری کے بعد ابھی نندن نے پاک فوج کی رحم دلی کا مظاہرہ بھی دیکھا کے جب بھارتی ونگ کمانڈر کو چائے پلائی گئی-

ابھی نندن نے تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی چائے بہت اچھی ہے۔ جس کے بعد ” Tea Is Fantastic” بھارتی فضائیہ کی ناکامی کا استعارہ بن گیا۔