ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی )ٹھٹھہ : ڈکیتی کی گئی سوزوکی پک اپ ،لاکھوں روپے مالیت کالوہے کاسریابرآمد،ملزم گرفتار
تفصیلات کے مطابق مورخہ 23 فروری 2023 کو رات کے وقت 7 ملزمان نے نیشنل ہائی وے حیدرآباد تا ٹھٹہ روڈ ڈاڈوری اسٹاپ کے قریب وہیکل سنیچنگ کی واردات کرکے مشتاق احمد سولنگی اور اصغر سولنگی سے سوزوکی پک اپ جس میں 9 لاکھ 50 ہزار رہیا مالیت کے آئرن راڈس لوڈ تھا، 6500 رپیے کیش اور 1 موبائل فون چہین فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ نمبر 30/2023 سیکشن 395,341,34 ت۔پ کے تحت مشتاق احمد سولنگی کی مدعیت میں تھانہ جھرک پر درج کردیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو کی سخت ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ جھرک سب انسپیکٹر نیک محمد کھوسو، اے ایس آئی منیر احمد کنبھار بمعہ اسٹاف نے چل سائیڈ لنک روڈ پر کامیاب کارروائی کرکے وہیکل سنیچنگ کے مقدمے میں ملوث 1 مرکزی ملزم عبدالقادر عرف قادر ولد عدو سومروکو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم کی نشاندھی پر پولیس نے ملزم کے گھر سے مدعی مشتاق احمد سولنگی سے چہینی گئی سوزوکی پک اپ نمبر KV-1082، آئرن راڈس، 5 ہزار رپیے کیش، ایک موبائل فون اور جرائم میں استعمال کی گئی 1 پسٹل برآمد کرکے تھانہ جھرک پر الگ مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ گرفتار ملزم نے وہیکل سنیچنگ اور رابری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جس کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔ مزید ریکوری کے لیے پولیس ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے، مزید ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی ٹھٹہ کی جانب سے بہترین کارروائی کرنے پر پولیس پولیس کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان۔
مقدمہ نمبر 31/2023 سیکشن 23(1) A سندھ آرمس ائیکٹ 2013 تھانہ جھرک۔
Shares: