کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار) مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف تحریک لبیک کی کال پرشٹرڈاؤن ہڑتال
تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی کال پر ملک بھر کی طرح ضلعی کشمور کندھ کوٹ میں بھی مہنگائی اور بڑھتی ہوئی پیٹرول کی قیمتوں کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کے ضلع کشمور کے امیر مولانا نور محمد نقشبندی۔ ضلع ناظم اعلیٰ مقصود احمد اعوان تعلقہ کندھ کوٹ کے امیر مولانا مطیع۔ قدرت اللہ بلوچ۔ اور دیگر کی قیادت میں شھر بھر کے تمام کاروباری مراکز کو بند کرا دیا جس میں سونارکی بازار۔ سرافہ بازار گھنٹہ گھر مارکیٹ۔ کشمور روڈ مارکیٹ۔ ڈی سی روڈ مارکیٹ۔ سمیت شھر کی تمام تر مارکیٹن مکمل بند ہونے سے شہر ویرانی کا منظر پیش کرنے لگا اس موقع تحریک لبیک ضلع کشمور کے امیر مولانا نور محمد نقشبندی اور ناظم اعلیٰ مقصود احمد اعوان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے آئے روز پیٹرول کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ کیا جا رہا ہے اس نااهل حکومت نے غریب عوام کا خون چوسنا شروع کر دیا ہے حکومت کو چایئے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کو فوری طور واپس کر کہ پیٹرول کی قیمت کو کم کیا جائے۔
Shares: