کندھ کوٹ : سندھی ادبی سنگت کی جانب سے منی اسپورٹس اسٹیڈیم میں علمی ،ادبی ،ثقافتی میلہ

کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار) ضلع میں سندھی ادبی سنگت اور باشعور شہریوں کی جانب سے منی اسپورٹس اسٹیڈیم میں علمی ،ادبی ،ثقافتی میلہ ،محفل موسیقی اور پھولوں کی نمائش ،جشن بهاران کی پر وقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا
پھولوں کی نمائش اور میلے کا آغاز پاکستانی پرچم کو لہرا کے کیا گیا تقریب میں آئے مہمانوں کو پاکستان رینجرز ،سندھ پولیس اور اسٹوڈنٹ اسکاوٹس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا تقریب میں وفاقی ، صوبائی اور مختلف این جی اوز کی جانب سے اسٹال لگائے گئے تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک حمد و نعت اور قومی ترانے سے کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرگنائزر کمیٹی نے بتایا کہ فیسٹیول میں آرٹ کونسل کی حلفیہ تقریب ادبی کانفرنس فلاور شو ،ادبی محفلیں مشاعرے،موسیقی گھوڑوں کی ریس ،بیلوں کی ریس ، اسٹیج ڈرامہ کے پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں جس سے عوام تین دن تک لطف اندوز ہوسکیں گے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر منور علی مٹیانی و دیگر کا کہنا تھا کہ کشمور ضلعے کی عوام کے لیے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس سے عوام زیادہ سے زیادہ لطف اٹھائے ایسے پروگرام مستقبل میں بھی کیے جائیں گے میلے کا دوسرا دن سیکیورٹی اداروں کے شہیدوں کے نام پر صرف خواتین کے لیے مختص کیا گیا ہے عوام بے خوف ہوکر ایسے ایونٹ میں شامل ہو کر بھرپور لطف اندوز ہو کشمور ضلع کی عوام کو تفریح مہیا کرنے کے لیے جشن بہاراں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ اس فیسٹیول میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں اور فیسٹیول کو کامیاب بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ شرکت فرمائیں ۔تقریب میں صوبائی اور وفاقی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان، کشمور ضلع میں کام کرنے والی این جی اوز ، صحافی برادران ،اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Comments are closed.