اوکاڑہ : پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم اپنا الگ تشخص برقرار رکھے گی – چوہدری شافع حسین

اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم اپنا الگ تشخص برقرار رکھے گی -چوہدری شافع حسین
پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے مرکزی رہنما و صدر کبڈی فیڈریشن پاکستان چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم اپنا الگ تشخص برقرار رکھے گی۔ اور مسلم لیگ کوکسی بھی سیاسی جماعت میں ضم نہیں کیا جائے گا۔ جماعت کی تنظیم نو جاری ھے۔ اور آئندہ ہم اپنے جماعت کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔تنظیم سازی کرتے وقت جو لوگ کڑے وقت میں ہمارے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہے ان کو نوازا جائے گا ۔ وہ لوگ ہی مسلم لیگ کا اصل سرمایہ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اوکاڑہ سے ملنے والے وفد میں کیا۔
چوہدری شافع حسین نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پی ڈی ایم سے پنجاب کی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ تو ہو سکتی ھے مگر جماعت کے کسی بھی پارٹی میں ضم ھونا ناممکن ھے ۔ بلکہ میں اس بات کی شدید الفاظ میں مزمت کرتا ھوں کہ کچھ لوگ اپنے زاتی مقاصد کے لیے ایسی خبریں وائرل کر رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی واضع دار ، افہام وتفہیم ، ایفائے عہد اور رکھ رکھاؤ کی سیاست چوہدری ظہور الٰہی شہید کی میراث ھے۔ عوام کی بے لوث خدمت ، روزگار کی فراہمی ، مسائل کا ممکنہ حل، وسائل کی دستیابی کی ہماری سیاست کا طہرہ امتیاز ھے۔ چوہدری شافع حسین نے کہا چوہدری شجاعت حسین نے فیصلہ کیا ھے کہ چوہدری سالک حسین اور میں گجرات کے آبائی حلقہ سے الیکشن میں حصہ لیں ۔ سیاست عوامی فلاح و بہبود زریعہ ھے مگر سابقہ دور میں گجرات کی عوام کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ ناقابل یقین ھے۔ مگر اب ہم اپنے خاندانی اصولوں پر عمل پیرا ھو کر الیکشن میں حصہ لیں گے۔

Leave a reply