ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز ) ڈی پی او اعجاز رشید کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کا عمل تیزی سے جاری۔ بین الاضلاعی ڈکیت گینگ ریاست عرف ریاستو کا سرغنہ چار سرکردہ ساتھیوں سمیت گرفتار۔ اڑھائی لاکھ روپے نقدی، مسروقہ مال اور اسلحہ برآمد، مزید تفتیش جاری۔ ڈی پی او کی پولیس ٹیم کو شاباش۔ نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان تفصیلات کے مطابق تھانہ مانگٹانوالہ پولیس نے ایس ایچ او تصور منیر کی سربراہی میں بین الاضلاعی ڈکیت گینگ ریاست عرف ریاستو کے سرغنہ کو چار ساتھیوں سمیت گرفتار کیا۔ ڈکیت گینگ ضلع ننکانہ اور پنجاب کے دیگر اضلاع فیصل آباد، قصور، لاہور اور شکر گڑھ میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں سرگرم تھی۔ ڈکیت گینگ کی گرفتاری ننکانہ پولیس کے لیے سوالیہ نشان بنی ہوئی تھی۔ ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں سے نقدی وغیرہ چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔ خوف کی علامت بنے ہوئے گینگ کو گرفتار کرنے کے لیے ڈی پی او اعجاز رشید کی ہدایات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مانگٹانوالہ تصور منیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی بدولت گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں چھینی ہوئی اڑھائی لاکھ روپے نقدی، طلائی زیورات، 1 عدد موٹر سائیکل، 1 عدد لوڈر رکشہ، موبائل اور اسلحہ برآمد کیا جا چکا ہے۔ ملزمان نے دوران تفتیش ڈکیتی کی 10 وارداتوں کا انکشاف کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ ڈی پی او اعجاز رشید نے ایس ایچ او تھانہ مانگٹانوالا تصور منیر اور ہمراہی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ڈکیت گینگ کی گرفتاری پولیس ٹیم کی پروفیشنل قابلیت کا نتیجہ ہے۔ عوامی جان و مال کے تحفظ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و جوان قابل تعریف ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ننکانہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے موثر حکمت عملی کو یقینی بنا رہی ہے

Shares: