مستعفی ایم این ایز کی استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواست پر جواب طلب
سندھ ہائیکورٹ،پی ٹی آئی کراچی کے مستعفی ایم این ایز کی استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی
سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں 16مارچ کو ہونے والے ضمنی الیکشن روکنے کی استدعا مسترد کردی ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے وکیل سے سوال کیا کہ سپریم کورٹ میں کیا ہوا ہے یہ بتائیں ،وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں بھی ہے لیکن لاہور ہائی کورٹ کا آرڈر موجود ہے ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ استعفیٰ منظور کرنے کا اسپیکر کے پاس اختیار نہیں ہے ،انہیں غلط طور پر ڈی نوٹیفائی کیا گیا قانونی طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا عدالت نے الیکشن کمیشن ،اسپیکر و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 مارچ کو جواب طلب کرلیا
درخواست گزارکا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفوں کی منظوری کا پروسیس قانون کے مطابق پورا نہیں کیا،
آفتاب صدیقی، اسلم خان، نجیب ہارون اور عالمگیر خان بھی درخواست گزاروں میں شامل ہیں،
واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے استعفے دیئے تھے جن کی منظوری تاخیر سے ہوئی تا ہم استعفے منظور ہو گئے،اسکے بعد پی ٹی آئی نے یوٹرن لیا اور استعفوں کی منظوری کے عمل کو عدالت میں چیلنج کردیا اوراعلان کیا کہ اب ہم اسمبلیوں میں جا کر بیٹھیں گے