اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی گاڑی کواحاطے کےاندر جانے کی اجازت مل گئی-

باغی ٹی وی: رجسٹرار ہائیکورٹ نے عمران خان کی گاڑی کو احاطہ عدالت میں آنے کی اجازت دی،عمران خان نے بائیو میٹرک تصدیق کا عمل مکمل کر لیا،عمران خان خان کورٹ روم نمبر ون کی جانب روانہ ہو گئے-

واضح رہے کہ توشہ خانہ ریفرنس کے فوجداری کارروائی کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔

عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان سیشن کورٹ پیش نہیں ہوئے، جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے وارنٹ جاری کیے ہیں۔ عمران خان کو عدالت نے آج طلب کر رکھا تھا۔

سیشن جج ظفر اقبال نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان کو بار بار موقع دیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے، لہٰذا وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کیا جائے۔ کیس کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی گی۔

Shares: