وفاقی حکومت کا بڑا یوٹرن ،کسان پیکج ختم کردیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا
کسان پیکج کے تحت کسانوں کو فی یونٹ 3 روپے 60 پیسے کی سبسڈی دی گئی تھی جو اب ختم کر دی گئی ہے، وزارت انرجی نے کسان پیکج ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، کسان پیکج ختم کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی ہے، جاری نوٹفکیشن سیکشن آفیسر کی جانب سے کیا گیا، نوٹفکیشن کی کاپی نیپرا، تمام الیکٹرک کمپنیوں،سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پاور کو بھی بھجوائی گئی ہے