اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ماہ رمضان کے لیے 5 ارب روپے کی سبسڈی پر مشتمل ریلیف پیکج تیار کر لیا ہے۔
باغی ٹی وی : ذرائع وزارت صنعت وپیداوار کے مطابق رمضان کے لیے 19 اشیائے ضروریہ پر حکومت کی جانب سے سبسڈی فراہم کی جائے گی جبکہ رمضان پیکج کے تحت سبسڈی بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کے لیے ہوگی۔
رمضان کے لیے اشیائے ضروریہ پر سبسڈی یوٹیلٹی اسٹورز پر فراہم کی جائے گی، پیکج کے تحت آٹا، گھی، دالوں، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ پر رمضان پیکج کے تحت سبسڈی دی جائے گی۔
واضح رہے کہ مہنگائی کے باعث عوام بالخصوص نچلے طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت نے سبسڈی کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قدر میں بڑا اضافہ ہوگیا ڈالر کی قیمت میں انٹربینک مارکیٹ میں 3 روپے 50 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر 265 روپے کا ہو گیا ہے گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 261 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 267 روپے ہے۔