ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)مکلی ایک ماہ کے دوران چوتھی بار پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا،شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
تفصیل کے مطابق مکلی ہیڈ کوارٹر میں ایک ماہ کے اندر چوتھی دفعہ پھر پانی کا بحران پیدا ہوگیا ہے مساجد اسکولوں سرکاری دفاتر اور لوگوں کے گھروں میں پینے تک کا پانی موجود نہیں ہے سرکاری دفاتر اور اسکولز انتظامیہ اپنے پیسوں سے پانی کے ٹینکرز اکثر و بیشتر ڈلواتے ہیں نمازی وضو بھی بڑی مشکل سے کرکے مساجد میں جاتے ہیں واضح رہے کہ چھچھ ناری نہر مکلی سے بغیر فلٹر ہوئے پانی کی سپلائی مکلی کے لوگوں کو کی جاتی ہے اور یہاں ہر ہفتے پانی کی موٹرز پمپس اور مشینوں میں لگے پنکھے خراب ہوجاتے ہیں جسکی وجہ سے پانی کی سپلائی کئی کئی دن بند رہتی ہے اور عوام پانی کی بوند بوند کو ترس جاتے ہیں محکمہ پبلک ہیلتھ ٹھٹھہ نے چند سال قبل کروڑوں روپے سے پانی سپلائی کرنے کی مشینیں خریدیں تھی جو کہ بالکل ناکارہ تھیں اب پانی سپلائی کا انتظام ٹاؤن کمیٹی مکلی کو دیا گیا ہے مگر پھر بھی پانی کا بحران برقرار ہے ٹھٹھہ اور مکلی کے رہائشیوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کینجھر جھیل سے پانی کی سپلائی ٹھٹھہ اور مکلی میں کی جائے تاکہ عوام کو پانی کی قلت سے دوچار نہ ہونا پڑے

Shares: