ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز ) پاکستان میں ساتویں اور پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا قومی اہمیت کا کام ضلع ننکانہ صاحب میں یکم مارچ سے شروع ہوکر یکم اپریل تک جاری رہے گاجس کے لیے تمام عملے کو تربیت دی گئی ہے اور تمام ضروری سامان بھی عملے کے حوالے کردیاگیا ہے ، خانہ و مردم شماری کی تکمیل کے لیے ہر محب وطن کو اپنا کردار قومی فریضہ سمجھ کر اداکرنا ہوگا،شہری مردم شماری کی ٹیموں سے بھرپورتعاون کریں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوننکانہ صاحب مزمل الیاس نے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کو نمبرلگاکر ضلع بھر میں ڈیجیٹل مردم شماری کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ننکانہ محمد حنیف ،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ اللہ توکل وٹو،نمائندہ مردم شماری میاں عدنان اسلم ،پی ایس ٹو ڈپٹی کمشنر ننکانہ حافظ ناظم علی سمیت شمارکنندگان کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مزمل الیاس نے اس موقع پر بتایا کہ خانہ و مردم شماری کے دوران محکمہ پولیس ،محکمہ تعلیم ،صحت ریسکیو1122سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے جبکہ تینوں تحصیلوں سمیت ضلعی کنٹرول روم کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد حنیف نے مردم شماری کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم پوری ذمہ داری کے ساتھ مقررہ وقت پر ضلع بھر میں خانہ ومردم شماری کروائینگے اور اس کی شفافیت کویقینی بنانے میں اپناکردار قومی فریضہ سمجھ کراداکریں گے۔ ضلع ننکانہ صاحب میں تعینات کیے گئے نمائندہ مردم شماری میاں عدنان اسلم نے کہا کہ عملہ مردم شماری حوصلہ،ایمانداری اورقومی جزبہ کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے ، ضلع ننکانہ صاحب میں مجموعی طور پر کل 19چارج ، 155 سرکل اور1328بلاکس بنائے گئے ہیں جس کے لیے 94سرکل سپر وائزرز، 671شمار کنندگان مجموعی طورپر کل 803 افسران و اہلکاران کی ڈیوٹیاں لگائی جاچکی ہیں اور تمام متعلقہ محکمہ جات کو فائنل فیلڈسٹاف برائے مردم شمای کی لسٹیں مہیا کردی گئی ہیں
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








