ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار)محکمہ فوڈ کی نااہلی اورغفلت کے باعث تحصیل پروا میں کسی بھی دکاندارنے سرکاری نرخنامہ آویزاں نہیں کررکھاہے ، دکانداروںنے من مانے نرخوں پر اشیائے خوردونوش ،سبزی وفروٹ کی فروخت کا سلسلہ جاری رکھاہواہے اورعوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا بازارگرم کیاہواہے۔اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پروا اورمحکمہ فوڈ کے افسران دفاترتک محدود ہیں اورعوام مصنوعی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے ،تحصیل پروا کے عوامی سیاسی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصوراحمدخان سے اسسٹنٹ کمشنر پروا اورمحکمہ فوڈ کے افسران کو بازاروں کے دورے کرنے اورسرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی اورجرمانے عائد کرنے کامطالبہ کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ فوڈ کی نااہلی اورغفلت کے باعث تحصیل پروا میںکہیں بھی سرکاری نرخنامہ نظرنہیں آتاہے اور کسی بھی دکاندارنے سرکاری نرخنامہ آویزاں نہیں کررکھاہے۔ دکانداروںنے من مانے نرخوں پر اشیائے خوردونوش ،سبزی وفروٹ کی فروخت کا سلسلہ جاری رکھاہواہے اورمصنوعی مہنگائی کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا بازارگرم کیاہوا ہے۔اسسٹنٹ کمشنرپروا اورمحکمہ فوڈ کے افسران دفاترتک محدود ہیں اورعوام مصنوعی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اورجنگل کا قانون نافذہوگیاہے ۔تحصیل پروا کے سیاسی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصوراحمدخان سے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پروا اورمحکمہ فوڈ کے افسران کو بازاروں کے دورے کرنے اورسرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی اورجرمانے عائد کرنے کامطالبہ کیاہے۔ تحصیل پرواکے عوام نے کہاکہ مصنوعی مہنگائی کے مرتکب دکانداروں اورسرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے تاکہ عوام کومہنگائی سے نجات ملے۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں