دوست کی بیوی سے ہوا پیار، طلاق دلوا کر کی شادی، ٹیم انڈیا کے اسٹار کرکٹروں کی دوستی میں دراڑ
دنیش کارتک کو اپنی پہلی بیوی نکیتا ونجارا اور دوست مرلی وجے کے ہاتھوں بڑے دھوکے کا سامنا کرنا پڑا۔ دنیش کارتک اپنی بیوی اور سب سے اچھے دوست کی بے وفائی کی وجہ سے ٹوٹ گئے تھے۔کسی کے ساتھ اس سے بڑا دھوکہ کیا ہو گا کہ اس کا سب سے اچھا دوست ہی اس کی بیوی کے ساتھ افیئر کرلے اور اسے چھین لے۔ ٹیم انڈیا کے دو اسٹار کرکٹرز کے درمیان بھی کچھ ایسا ہی ہوچکا ہے، جو کبھی بہت خاص دوست تھے۔ دونوں نے کئی سالوں تک ایک ہی ٹیم کے لئے ایک ساتھ گھریلو کرکٹ کھیلی۔ اس دوران دونوں کی دوستی بھی خاص ہوگئی، لیکن پھر دونوں کے درمیان لو ٹرائینگل آگیا، جس نے نہ صرف ان کی دوستی ختم کر دی بلکہ ان کی زندگی بھی خراب کر دی۔
ہندوستانی کرکٹر دنیش کارتک اور مرلی وجے ایک ایسے ہی لو ٹرائینگل میں پھنس گئے جس کے باعث ان کی دوستی ہمیشہ کے لئے ختم ہوگئی۔ ایک وقت پر دونوں بہت اچھے دوست تھے، لیکن مرلی وجے کی وجہ سے دنیش کا طلاق ہوگیا ۔ اس طلاق کے ساتھ ہی دو اچھے دوستوں کی دوستی بھی ہمیشہ کے لئے ٹوٹ گئی
سال 2012 میں کرناٹک کے خلاف تمل ناڈو وجے ہزارے ٹرافی کا ایک دلچسپ میچ کھیل رہا تھا۔ اس میچ کے دوران دنیش کارتک کو اپنی بیوی نکیتا اور دوست مرلی وجے کے معاشقہ کا علم ہوا۔ وجے اور نکیتا کے درمیان معاشقہ کا پتہ چلنے کے بعد دنیش کارتک بری طرح ٹوٹ گئے اور طلاق لینے کا فیصلہ کیا۔
2012 میں دنیش کارتک سے طلاق کے بعد نکیتا اور مرلی وجے نے اسی سال شادی کر لی۔ 2013 میں وجے اور نکیتا کے بڑے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ کئی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ جب نکیتا نے دنیش سے طلاق لیا تو وہ حاملہ تھیں اور یہ بچہ مرلی وجے کا تھا۔ اس کے بعد نکیتا اور مرلی 2014 اور 2017 میں دوبارہ والدین بن گئے۔
اس واقعہ کے بعد مرلی وجے اور دنیش کارتک کبھی ایک ساتھ نہیں کھیلے تھے۔ تاہم 2018 میں دونوں کو ایک ساتھ انگلینڈ کے دورے کیلئے ٹیم انڈیا میں منتخب کیا گیا تھا۔ یہ ان دونوں کیلئے بڑا عجیب لمحہ تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس دورے پر دونوں کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی تھی ۔
نکیتا اور مرلی وجے سے ملے دھوکہ کے بعد دنیش کارتک کو 2015 میں سچا پیار اس وقت ملا، جب وہ ہندوستانی اسکواش کھلاڑی دیپیکا پلیکل سے ملے۔ دیپیکا کرکٹرز سے نفرت کرتی تھیں اور ان کا ماننا تھا کہ جس طرح کی شہرت انہیں ملتی ہے وہ دیگر کھلاڑیوں پر بھاری پڑ جاتی ہے۔
تاہم دنیش کارتک کے ساتھ چند ملاقاتوں کے بعد دیپیکا ان سے متاثر ہوگئیں۔ دونوں ایک دوسرے کے پیار گرفتار ہوگئے اور ڈیٹنگ شروع کردی۔ دنیش کارتک اور دیپیکا کی شادی اگست 2015 میں ہوئی ۔ 2021 میں دنیش اور دیپیکا 2 جڑواں بیٹوں کے ماں باپ بنے۔
(Dinesh Karthik/Instagram)
دوست کی بیوی سے ہوا پیار، طلاق دلوا کررچائی شادی

Latest from بین الاقوامی

بھارتی اخبارات نے مودی کی انتخابی چالوں کا بھانڈا پھوڑ دیا
لاہور(خالد محمودخالد) بھارتی اخبارات نے مودی سرکار کی بی جے پی کی انتخابی چالوں کے بھانڈے پھوڑنے شروع کردئے ہیں۔ ایک اخبار کے مطابق

مودی کے بھارت میں مسلمانوں کا معاشی استحصال
بی جے پی حکومت کے دور میں بھارت میں اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں کے خلاف معاشی استحصال کی نئی شکل سامنے آگئی ہے۔ بھارت میں

بھارتی وفد عوامی ٹیکس کے پیسوں پر موج مستیوں میں مصروف
بھارتی وفد عوامی ٹیکس کے پیسوں پر موج مستیوں میں مصروف ہے پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھی بھارتی حکومت کو شرم

ٹرمپ نے ایران سمیت کئی ممالک کے شہریوں کے امریکہ داخلے پر لگائی پابندی
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں اور مفادات کو دہشت گردوں سے بچانے کیلئے متعدد ملکوں کے شہریوں کے امریکا میں داخلے

برطانیہ کو ٹرمپ کے 50 فیصد اسٹیل ٹیرف سے وقتی ریلیف
لندن: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسٹیل اور ایلومینیم پر ٹیرف کو 25 سے بڑھا کر 50 فیصد کیے جانے