مزید دیکھیں

مقبول

پنجاب کے سرکاری اسکولز میں اساتذہ کو ہفتہ کی بھی چھٹی

پنجاب کے سرکاری اسکولز میں اساتذہ کو ہفتہ کی...

اوچ شریف:مرکزی عیدگاہ کوڑا کرکٹ اور سیوریج کے پانی کا شکار، انتظامیہ غافل

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب) ڈیرہ نواب صاحب میں...

وزیراعظم کا مصر کے غزہ بحالی منصوبے کی منظوری کا خیر مقدم

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے عرب لیگ کی جانب...

عمران خان کی گرفتاری میں ناکامی پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

لاہور: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری اور گرفتاری میں ناکامی پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ شیر بے گناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کر لندن سے پاکستان آکر گرفتاری دیتا ہے اور گیڈر چور ہو تو گرفتاری سے ڈر کے دوسروں کی بیٹیوں کو ڈھال بنا کر چھپ جاتا ہے۔

عمران خان قاتلانہ حملے کی کہانی جھوٹ پر مبنی ہے، رانا ثنااللہ

عمران خان کو للکارتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ باہر نکلو بزدل آدمی، انہوں نے کہا کہ لیڈر اور گیڈر کا فرق جان گئی قوم-
https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1632313635056889856?s=20
مریم نواز نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف سے درخواست کی کہ تھوڑی سی بہادری عمران خان کو ادھار دے دیں پلیز –


جبکہ مریم نواز نے ہیش ٹیگ #عمران_گھبرانا_نہیں کا ستعمال کیا اور گیدڑ والی ایک تصویر بھی شئیر کی جس پر لکھا ہوا تھا کہ لیڈر نہیں گیدڑ-

عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی سینئرقیادت کا ہنگامی اجلاس جاری

واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کی ٹیم وارنٹ گرفتاری لے کر زمان پارک پہنچی تھی تاہم اسلام آباد پولیس کے مطابق زمان پارک میں عمران خان نہیں ملے، افسران کو آگاہ کردیا ہے۔