کراچی: سوشل میڈیا پراپنے فیشن اور اسٹائل سے راتوں رات مقبول ہونے والے ناظم آباد کے اسسٹنٹ کمشنرحازم بنگوار کی خدمات کو عوام کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے وہ ایک ماڈل، انگریزی نغمہ نگار گلوکار اور اب ناظم آباد کے اسسٹنٹ کمشنر بھی ہیں حازم بنگوار کا کہنا ہے کہ وہ ہالی وڈ کی گلوکاراؤں آریانا گرانڈے اور نکی میناج کے لیے بھی گانے لکھ چکے ہیں۔

باغی ٹی وی: ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے29 سالہ اسسٹنٹ کمشنر حازم بنگوار نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی برطانیہ اور امریکا میں مقیم تھے اور اپنے تعلیمی اخراجات اٹھانےکے لیےگانے لکھا کرتے تھے۔

سیف علی خان کیا بننا چاہتے تھے شرمیلا ٹیگور نے بتا دیا

حازم بنگوار نے بتایا کہ وہ معروف امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے اورنکی میناج جیسی شخصیات کے ساتھ کام کرچکے ہیں، انہوں نے ان گلوکاراؤں کے لیےگانے لکھے جس پر خوب پذیرائی ہوئی۔

حازم بنگوارنےدعویٰ کیا کہ انہوں نےنکی میناج کا مشہور گانا ہائی اسکول لکھا ہے، یہ گانا لکھ کر نکی کو فروخت کردیا تھا میری میوزک انڈسٹری میں انٹری ایک حادثہ تھی، حالانکہ میرے والدین ایک اچھے اورمضبوط بیک گراؤنڈ سےتھے لیکن انہوں نے مجھے کہا کہ تم اپنے اخراجات خود اٹھاؤ۔

سلمان خان کی نئی فلم کا گیت بلی بلی ریلیز

اسسٹنٹ کمشنرحازم نے بتایا کہ جب کوئی گھوسٹ رائٹرکے طور پر کام کرتا ہے، تو اسے اس کی منہ مانگی قیمت ملتی ہے۔

Shares: