امریکہ کے شہر نارتھ کیرولائنا میں ایسا شہد پیدا ہوتا ہے جو دنیا میں کہیں نہیں پایا جاتا اس شہد کا رنگ حیران کن طور پر جامنی ہے۔
باغی ٹی وی: امریکا میں نارتھ کیرولائنا کےایک مخصوص حصے میں شہد کی مکھیاں سنہرا، سیاہ یا روایتی رنگت والے شہد کی بجائے جامنی رنگ کا شہد پیدا ہوتا ہے۔ اب تک اس کی درست ترین وجہ بھی سامنے نہیں آسکی ہے تاہم ایسا جامنی رنگ کا شہد دنیا کے کسی اور علاقے میں نہیں پایا جاتا۔
سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
یہ شہد نارتھ کیرولائنا کے ریتلے ٹیلوں والے علاقے میں پایا جاتا ہے جو سائنس فکشن فلموں میں کی طرح کسی خلائی مخلوق کا لعاب معلوم ہوتا ہے۔مذکورہ جامنی شہد اب مشہور ہوتا جا رہا ہے اور دنیا بھر کے صارفین اس میں دلچسپی لے رہے ہیں لیکن یہ انتہائی نایاب ہے۔
جامنی رنگ کا یہ نایاب شہد ذائقے میں روایتی شہد سے زیادہ میٹھا ہے جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وہاں پائے جانے والے پھلوں کی وجہ سے ایسا ہو سکتا ہے جس کا رس مکھیاں چوس کر شہد بناتی ہیں۔
اس شہد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جس کے بعد اس پر بحث چھڑ گئی ہے۔
سلمان خان کی نئی فلم کا گیت بلی بلی ریلیز
شہد کی رنگت کا ایک حد تک انحصارپھولوں کے رس پر ہوتا ہے بعض لوگوں کا خیال ہے کہ بلیوبیری اورہکل بیریوں کی وجہ سے اس کی رنگت جامنی ہے کچھ افراد کا خیال ہے کہ ایک خاص قسم کے پودےکوڈزو کے پھول چوسنے سے شہد جامنی رنگت اختیار کرتا ہے وغیرہ جبکہ شہد کھانے والوں نے بتایا کہ اس میں بعض اقسام کی بیریوں کا ذائقہ بھی محسوس ہوتا ہے لیکن یہ میٹھا زیادہ ہے۔
تاہم نارتھ کیرولائنا اسٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسرجان ایمبروز کے مطابق مکھیوں کے پیٹ میں تیزاب اور ایلومینیئم کے تعامل سے ایسا ہورہا ہےاس علاقے کی مٹی میں یہ دھات موجود ہے جو پودوں اور پھولوں تک بھی پہنچ رہی ہے اور شاید اسی وجہ سے جامنی شہد صرف اسی علاقے میں پیدا ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ روایتی شہد کے مقابلےمیں اس کی قیمت بہت زیادہ ہے کیونکہ شہد کم ہے اور گاہک بہت زیادہ، یہاں تک کہ دنیا بھر کے لوگ اسے خریدنا چاہتےہیں-