ٹھٹھہ : تعمیر خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ضلعی سطح پر رابطہ کاری، جم خانہ میں ورکشاپ

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) تعمیر خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ضلعی سطح پر رابطہ کاری، جم خانہ میں ورکشاپ
تفصیل کے مطابق تعمیر خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ضلعی سطح پر رابطہ کاری اور کلیدی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان رسائی کے لیئے ٹھٹھہ جم خانہ میں ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، ورکشاپ میں صحافی، سماجی کارکن، اور ضلعی محکمہ تعلیم و بہبود کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس سلسلے میں تعمیر خلق فاؤنڈیشن کے پراجیکٹ مینیجر نے اغراض و مقاصد، کامیابیوں اور چیلنجز کے بارے میں بریفنگ دی، صوبائی کوآرڈینیٹر (TKF) اور پروجیکٹ مینیجر (TKF-Thatta) نے تعلیم کے مختلف شعبوں، بنیادی مسائل اور ان کے تدارک کے بارے میں تعمیری گفتگو اور تاثرات شرکاء کے درمیان زیر بحث لائے، اس موقعہ پر خدا بخش بہرانی (ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، حکومت سندھ)، قادر پالاری (ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ایجوکیشن -RSU، مہرین اقبال (ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر)، امجد علی پلیجو (HRCP)، حضور بخش(ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر)، رحیم سومرو (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے الطاف حسین تنیو عوامی پریس کلب کے صدر بلاول سموں، عوامی پریس کلب کے جنرل سیکریٹری اے بی شورو اور عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے ناٸب صدر راجا قریشی ، مکلی پریس کلب سے شیراز واریو، واحد شورو اور الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Leave a reply