توشہ خانہ کیس:عمران خان کے وکیل کو وکالت نامہ جمع کروانے کی ہدایت
لاہور: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں جج نے ریمارکس دیئے کہ ضامن پابند ہیں کہ عمران خان عدالت پیش ہوں-
باغی ٹی وی :چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جونیئر وکیل سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے،ن لیگی رہنما محسن شاہنواز رانجھا اور الیکشن کمیشن کے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے-
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کے خلاف …
جج نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیاعمران خان آج بھی نہیں پیش ہورہے ؟ وکیل نے کہا کہ عمران خان کی پیشی کا مجھے معلوم نہیں لیکن لیگل ٹیم کچھ دیر کے بعد پیش ہوگی-
جج نے استفسار کیا کہ آپ کے پاس عمران خان کی کچہری پیشی کی کوئی انفارمیشن نہیں؟ وکیل مصروف خان نے کہا کہ عمران خان کی سینئر لیگل ٹیم 10 بجے عدالت پیش ہوگی-
نیب قوانین میں ترامیم؛ چیئرمین نیب کو مزید بااختیار بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا
جج سیشن کورٹ اسلام آباد نے استفسار کیا کہ عمران خان کے ضامن پیش نہیں ہوئے؟ جس پر وکیل مصروف خان نے کہا کہ ضامن کو کیسے نوٹس کرسکتے ہیں؟ طریقہ کار مکمل نہیں ہوا، جج سیشن کورٹ اسلام آباد نے کہا کہ ضامن پابند ہیں کہ عمران خان عدالت پیش ہوں-
وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ عمران خان کی پیشی کا صبح بتا دیا کریں، وقت کیوں ضائع کرتےہیں-
سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت میں 10بجےتک وقفہ کر دیا-
ٹوئٹر سروس ایک بار پھر ڈاؤن؛ صارفین کو تصاویر اور ویڈیوز تک رسائی میں مشکلات
سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو ئی تو وکیل شیرافضل مروت سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے-
وکیل شیرافضل نے کہا کہ وکالت نامہ ایک دو دن تک دے دیتاہوں،عمران خان کی لیگل ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہے وکیل شیرافضل مروت نے استدعا کی کہ اگلے ہفتے کوئی تاریخ دےدیں-
جج نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان کی طلبی کے لیے سماعت چل رہا ہے، عمران خان کی صحت خراب ہے، معذوری کی حالت ہے،دنیا میں عمران خان کے حوالے سے تماشہ چل رہا ہے-
وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ضامن کو عدالت نوٹس کرے اور شورٹی کوکینسل کیاجائے-
الیکشن کمیشن کے وکیل نے سماعت 9 مارچ تک ملتوی کرنے کی استدعا کر دی ،محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ 9مارچ کو عمران خان نے ہائیکورٹ پیش ہونا ہے،عمران خان یقینی طور پر 9 مارچ کو اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہوں گے-
وکیل عمران خان نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہےکہ عمران خان کے لیے اگلے ہفتے کچہری پیش ہونا آسان ہوگا، جج نے کہا کہ یعنی دوسرے لفظوں میں عمران خان نے 9 مارچ کو بھی سیشن عدالت پیش نہیں ہونا-
جج نے عمران خان کے وکیل شیرافضل مروت کو وکالت نامہ جمع کروانے کی ہدایت کردی،وکیل شیرافضل مروت نے کہا کہ 11بجے عمران خان کی جانب سے وکالت نامہ دےدیتاہوں،جج نے کہا کہ ظاہر ہورہاہے کہ عمران خان اج بھی سیشن عدالت پیش نہیں ہوں گے-
دوسری جانب عمران خان آج بھی سیشن عدالت کے سامنے ذاتی حیثیت پر پیش نہیں ہوئے،ان کی لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ عمران خان کو درپیش سیکیورٹی مسائل اور جان کے خدشے سے متعلق خدشات ہیں-
ذرائع لیگل ٹیم کے مطابق عمران خان نے حفاظتی ضمانتوں کے ڈرافٹ ہر دستخط کر دئیے ہیں، ہائیکورٹ فیصلے کے بعد حفاظتی ضمانت لینے یا نہ لینے کا فیصلہ لیا جائے گا-
خیال رہے کہ 28 فروری کو عدالت نے عدم پیشی پر عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، عدالت نے اسلام آباد پولیس کو احکامات جاری کیے تھے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے 7 مارچ (آج) کو عدالت میں پیشی یقینی بنائی جائے۔
گزشتہ روز عدالت نے عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست کو مستردکر دیا تھا۔
ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود اسلام آباد پولیس تاحال عمران خان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔
یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس میں ایڈیشنل سیشن جج نے فردجرم عائدکرنےکے لیے عمران خان کو 8 جنوری سے طلب کر رکھا ہے لیکن ہر پیشی پر عمران خان کی جانب سے طبی یا سکیورٹی وجوہات کے باعث حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر ہوتی رہیں۔
عدالت نے گزشتہ روز وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد کرنے کے تفصیلی فیصلے میں قرار دیا تھا کہ عمران خان جان بوجھ کر سیشن عدالت پیش نہیں ہوئے۔