دراہمہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)شعبہ صحافت نے بے باک رپورٹنگ کرکے عوام میں آگہی پیدا کی ہے، پرنٹ والیکٹرانک میڈیا نے غلامی کی تمام زنجیریں توڑ دی ہیں ہر حلقہ میں نمائندوں کی تعیناتی سے پاکستان میں شعور بیدار ہورہا ہے یہ بات سابق ایم پی اے سردار احمد علی دریشک ڈسٹرکٹ بار کے نو منتخب صدر قیصرخان خٹک، ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر سید نوید نقوی نے تحصیل پریس کلب دراہمہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوۓ کہی انہوں نے کہا کہ نومنتخب عہدداروں کو اس وقت اپنی ذمہ داری کو احسن طریقہ سے نبھانا چاہیے دن بدن مسائل بڑھتے بھی رہتے ہیں اور حل بھی ہوتے رہتے ہیں کوشش کریں صحافت سے کالی بھیڑوں کا صفایا کردیں، عوامی نمائندے اور وکلا آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں إن شاءالله جلدہی تحصیل پریس کلب دراہمہ کو بلڈنگ کی فراہمی بھی یقینی بنائی جاۓ گی اس موقع پر تحصیل پریس کلب کے نومنتخب عہدداروں جن میں صدرپریس کلب حاجی اعجاز رند، جنرل سیکرٹری مریدعباس، صدرانجمن صحافیان ملک خالد کھاوڑ، جنرل سیکرٹری میر نوید عزیز رند ،چیئرمین پریس کلب میرخالد فرید رند ،سرپرست اعلی ملک جمیل ماڑھا سیکرٹری اطلاعات غلام اخترایسراں، سیکرٹری فنانس ڈاکٹر عبدالوحید رند و دیگرعہدداروں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا.

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں