بول نیوز کے چئیرمین شعیب احمد شیخ گرفتار

شعیب شیخ کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
0
58

ایف آئی اے اسلام آباد نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی کی ہے اور بول نیوز کے چئیرمین شعیب احمد شیخ کو گرفتار کرلیا ہے

ایف آئی اے نے شعیب شیخ کو گرفتار کر کے اپنے دفتر منتقل کر دیا ہے،شعیب شیخ اسلام آباد پہنچے تھے جب انہیں گرفتار کیا گیا ہے، شعیب شیخ کی کل عدالت میں پیشی تھی

میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب شیخ پر سابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج پرویز القادر میمن کو50 لاکھ روپے رشوت دینے کے شواہد سامنے آئے ہیں ایف آئی اے کے متعدد نوٹس کے باوجود شعیب شیخ ایف آئی اے ہیڈ کواٹر پیش نہیں ہوئے۔ جس کے بعد ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے آج شعیب شیخ کو گرفتار کیا ہے

ایگزیکٹ جعلی ڈگری سکینڈل کیس میں جج نے مبینہ طور پر شعیب احمد شیخ کو بری کرنے کے لیے 50 لاکھ روپے رشوت لینے کا اعتراف کیا تھا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز القادر میمن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے مبینہ طور پر اعتراف کیا کہ انہوں نے بول ٹی وی کے سی ای او شعیب احمد شیخ کو ایگزیکٹ کیس میں بری کرنے کے لیے 50 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

یہ معاملہ مئی 2015 میں اس وقت سامنے آیا تھا جب نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کمپنی نے جعلی ڈپلومے اور ڈگریاں آن لائن فروخت کیں مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ نے جج میمن کے سامنے دلیل دی کہ تحقیقاتی ایجنسی نے ایگزیکٹ کے دفاتر سے جعلی ڈگریاں برآمد کی ہیں اور کمپنی نے یہ ڈگریاں دھوکے سے مختلف ممالک میں گاہکوں کو فروخت کیں اور پاکستان کا نام بدنام کیا۔

ایگزیکٹ کے سی ای او کے وکیل نے ٹرائل کورٹ کے روبرو موقف اختیار کیا تھا کہ ایف آئی اے ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد پیش نہیں کر سکی ،مقدمے کی سماعت ختم کرتے ہوئے جج میمن نے اکتوبر 2016 میں ایگزیکٹ حکام کو جعلی ڈگریاں بیچنے کے الزام سے بری کر دیا تھا

Leave a reply