ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی )کے4 منصوبہ کا بڑا پائپ کاٹ کر چوری کرنیوالے ملزم گرفتار،پائپ برآمد
تفصیل کے مطابق ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کے احکامات پر جنگشاہی پولیس پوسٹ انچارج سب انسپکٹر علی خان راہوجا خفیہ اطلاع ملنے پر جنگشاہی کے نزدیک گوٹھ الکو جوکھیو کے پاس کینجھر سے کراچی کا پانی فراھیم کرنے والا k4 منصوبے کی 84 انچ 7 فٹ بڑا کم ازکم ایک کروڑ کے مالیت کی تمام پاٸپ لاٸین گیس سلنڈر سے کاٹ کر چوری کرنے والے گروہ پر کامیاب کاررواٸی کر کے دو ملزمان حنیف پٹھان ، محمد عثمان بگٹی کو گرفتار کر کے ان سے 7 گیس سلنڈر، ایک الٹو کار ،ایک ٹویوٹا ڈاٹسن اور تین عدد موباٸل اپنی تحویل میں لے لئے، گرفتار ملزمان حنیف پٹھان نے پولیس کو بتایا کہ فون زین خان پٹھان اور حسین پٹھان کے ہیں ،جب کہ سفیل جوکھیو ہمارا سہولتکار تھا یاد رہے سب انسپکٹر علی خان راہوجو کی اتنی بڑی پولیس کاررواٸی جنگشاھی کے سماج ورکروں نے ان کو مبارک باد پیش کی اور آٸی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کے اس کا پروموشن کیا جاۓ.

ٹھٹھہ: کے4 منصوبہ کا بڑا پائپ کاٹ کر چوری کرنیوالے ملزم گرفتار،پائپ برآمد
Shares: