ننکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈسٹرکٹ سپورٹس کے زیرانتظام، جشن بہاراں تگڑا کبڈی میچ کا انعقاد
تفصیل کے مطابق اے ڈی سی آرمزمل الیاس، ڈی ایس او اظہر محمود، ٹی ایس او مقبول احمد سمیت شائقین کبڈی کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی تگڑے کبڈی میچ میں ملک کے نامور کھلاڑیوں نے حصہ لیا کبڈی میچ پاکستان گرین بمقابلہ پاکستان بلیو کے درمیان کھیلا گیاپاکستان گرین کی ٹیم نے 35کے مقابلے میں 39پوائنٹس سےمیچ جیت لیا-
میچ کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر میاں رفیق احسن نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی نوجوان نسل میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں نہایت ضروری ہیں کھیلوں کی سرگرمیوں سے نوجوان طبقہ منشیات جیسی برائیوں سے بچ سکتا ہےمحکمہ کھیل نوجوا نوں میں مختلف سپورٹس سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑے
Shares: