ٹبہ سلطان پور،باغی ٹی وی (نامہ نگارسید حبیب الرحمن ) سٹی پریس کلب ٹبہ سلطان پور کا اہم ماہانہ اجلاس زیر صدارت نوشاد خان پٹھان صدر سٹی پریس کلب منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا،اجلاس میں جنرل سیکریٹری اسماعیل خان پاندھا نے ایجنڈا پیش کیا۔اس اہم ماہانہ اجلاس میں سٹی پریس کلب اور ممبران کی بہتری کے بارے میں تجاویز پیش کی گئیں جوکہ متفقہ طور پر تمام ممبران نے منظور کرلیں۔ آئندہ منعقد ہونے والے اجلاسوں کے بارے میں فیصلہ کیا گیا کہ اجلاس وقت مقررہ کے مطابق شروع کیا جائیگا لہذا ممبران وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ اجلاس میں سٹی پریس کلب کے عہدیدارن و ممبران چیئرمین سید حبیب الرحمن شاہ ,سرپرست اعلی خرم خان پٹھان ,بانی پریس کلب عرفان خان پٹھان ,اکرم خان پاندھا ,علی رضا خان پٹھان ,سید افتخار حسین شاہ, یامین وینس, ندیم عباس,سید عارف شاہ ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران صدر نوشاد خان پٹھان نے کہا کہ سٹی پریس کلب کی مضبوطی اور وقار کے لئے سب کو مل کر مزید محنت سے کام کرنا ہوگا۔ اور سٹی پریس کلب کی عزت و وقار میں ہی ہماری عزت و وقار ہے۔ سٹی پریس کلب اپنے اعلی مقاصد اور نصب العین پر کار بند رہتے ہوئے صحافت کے معیار اور صحافیوں کی فلاح و بہبود اور حقوق کے حصول کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی، تمام مسائل کے حل اور حقوق کے تحفظ میں سٹی پریس کلب اور ممبران کی عزت اور وقار کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا، اجلاس میں معروف سماجی شخصیت چیئرمین اے ایس بی ایف ویلفیئر سوسائٹی حاجی فیاض حسین تھہیم کے والد محترم مرحوم حاجی محمد صدیق کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا اور ان کی روح کے ایصال ثواب، مغفرت اور بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ان کو جوار رحمت میں جگہ دے اور نبی رحمت کی شفاعت نصیب فرمائے.

Shares: